25 فروری 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے گاوں ماری شریف میں غلام شاہ درگاہ میں کالعدم فرقہ پرست تنگ نظر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے جانب سے ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد مومنین شہید اور کئی مومنین زخمی ہوگئے ہیں.

ابنا: بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مومنین کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے بتایا جارہا ہے بم دھماکے کے نتیجے میں گدی نشین حاجن شاہ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 مومنین بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایک نامعلوم شخص گدی نشین حاجن شاہ کا دیدار کرنے آیا جس نے درگاہ میں ایک بیگ رکھا کچھ دیر بعد نامعلوم شخص درگاہ سے نکل گیا جس کے کچھ دیر بعد درگاہ میں دھماکہ ہوگیا۔

واضع رہے کہ شکار پور میں ماری شریف غلام شاہ درگاہ درگاہ اور خود حاجن شاہ شہر میں شیعہ محبت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، جہاں سے صرف باہمی احترام اور محبت کا درس دیا جاتا ہے۔ مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے بم دھماکے کے شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

.......

/169